صنعاء5؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)یمن کے شہر مآرب میں وادی شرق کے مقام پر بغیر پائلٹ ڈرون طیارے کے ذریعے کیے گئے ایک حملے میں شدت پسندتنظیم القاعدہ کے کم سے کم 9جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔العربیہ نیوز چینل کے ذرائع کے مطابق اتوار کو امریکا کے مبینہ ڈرون طیارے کے ذریعے وادی الشرق میں القاعدہ جنگجوؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں کم سے کم نو جنگجو ہلاک ہوگئے۔مآرب سے قبائلی ذرائع نے بھی ڈرون طیارے کے ذریعے دو الگ الگ مقامات پر میزائل حملوں کی اطلاع دی گئی ہے تاہم اس کی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔